26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 حلف برداری میں گواسکر کی عدم شرکت پر بھارتی پروپیگنڈا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں سنیل گواسکر کی عدم شرکت پر بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے 18 اگست کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کی حامی بھری ، لیکن سنیل گواسکر نے پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کی ۔  سنیل گواسکر کی جانب سے تقریب میں عدم شرکت پر بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا اور کئی چینلز نے کہا کہ سنیل کے لئے  دوست سے زیادہ دیش اہم ہے۔ بھارتی میڈیانے کہا  کہ سنیل گواسکر بھارت کو مقدم رکھتے ہیں، اس لئے انہوں نے عمران خان کا دعوت نامہ مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو کئی بڑے صحافیوں نے آڑے ہاتھوں لیا اور  بھارتی اینکر راجدیپ سردیسائی نے ٹویٹ کیا کہ سنیل گواسکر نے انہیں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ انگلینڈ میں کمنٹری کر رہے ہوں گے، اس لئے تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے لہٰذا اس بات کا  دیش سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک اور بھارتی صحافت کا بڑا نام برکھا دت نے بھی منفی پروپیگنڈے پر کہا ہے کہ ایسی باتوں پر میڈیا کو شرم آنی چاہئے، پھر تو ساری بھارتی ٹیم بھی غدار ہوئی جس نے عمران خان کے لئے بیٹ سائن کیا ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟