19 جنوری 2019
تازہ ترین
حفیظ گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع

 آل رائونڈر محمد حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔ آل رائونڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر گالف کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی ، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں، ویڈیو میں محمد حفیظ گالف کھیل رہے ہیں اور داد وصول کر رہے ہیں جبکہ شاٹ مارنے کے بعد حفیظ کہہ رہے ہیں کہ شاٹ اتنا برا بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں شیڈول سیریز کے دوران محمد حفیظ نے ٹیسٹ سیریز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی نظریں ٹوینٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2019 پر مرکوز ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟