26 ستمبر 2018
تازہ ترین
حریم فاروق کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات،انڈسٹری کے حوالے سے بات چیت

پاکستانی خوبرو اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اداکارہ حریم فاروق اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہیں جہاں دارالحکومت اوٹاوا میں ان کی جسٹن ٹروڈو سے ملاقات ہوئی۔ حریم فاروق نے اس ملاقات کی تصاویر مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا، یہ لمحہ میرے کیریئر کی بلندی ہے کہ مجھے جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا۔ کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ساتھ ہی فلموں، ڈراموں، موسیقی اور ٹیلنٹ کے اشتراک سے دونوں ممالک کو قریب لانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات کی گئی۔ آخر میں حریم فاروق نے اپنے تمام مداحوں کی محبت اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟