16 دسمبر 2019
تازہ ترین
حج کرپشن کیس ، احمد فیض کو 30سال قید ، چار کروڑ پانچ لاکھ جرمانہ  

حج کرپشن کیس ، احمد فیض کو 30سال قید ، چار کروڑ پانچ لاکھ جرمانہ  

 عدالت نے حج کرپشن کیس میں آخری ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ نجی ٹی وی  کے مطابق اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیس میں مطلوب آخری ملزم احمد فیض کو سینٹرل جج ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 10 سال قید بھگتنا ہوگی۔ احمد فیض کو سزا فراڈ اور جعل سازی کے جرائم کے تحت سزا ہوئی۔ واضح رہے کہ کیس میں دیگر ملزمان سابق وزیر حامد سعید کاظمی، محمد آفتاب اور را¶ شکیل کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟