26 ستمبر 2018
تازہ ترین
اضافی حج اخراجات کی حکومت ذمہ دار

 وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے سرکاری حج سکیم کے حج اخراجات میں ہونے والے اضافے کا فرق حکومت برداشت کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے حج پالیسی میں اصولی طور پر اس بات کی منظوری دی تھی کہ سرکاری سکیم کے حاجیوں پر ڈالر کی قیمت سے ہونے والے اضافے کی وجہ سے  اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ اس لئے ڈالر کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافہ کے اثرات سرکاری سکیم کے حج اخراجات میں اضافہ کا بوجھ بھی حکومت برداشت کرے گی۔ اس لئے سرکاری سکیم کے تحت رواں سال فریضہ حج کی سکیم کے تحت رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جانے والے عازمین اس اضافہ کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟