16 اکتوبر 2019
تازہ ترین
جینیفرلوپیز نے ایلکس روڈریگز سے منگنی کرلی

جینیفرلوپیز نے ایلکس روڈریگز سے منگنی کرلی

 امریکی گلوکارہ جینیفرلوپیز نے سابق بیس بال سٹار ایلکس روڈریگز کے ساتھ منگنی کرلی۔ دنیا کی صف اول کے گلوکاروں میں شمار ہونے والی 49 سالہ امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز نے سابق بیس بال سٹار ایلکس روڈریگز کے ساتھ منگنی کرلی اور سابق بیس بال سٹار ایلکس روڈریگز کے ساتھ اپنی دو سالہ دوستی کو رشتے میں بدل لیا۔ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔  انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہیں دوست کی شکل میں ہمسفر مل گیا۔ دونوں کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کا اعلان بھی کرے گا۔ واضح رہے کہ 49 سالہ گلوکارہ 3 بار پہلے بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے 2 بچے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟