14 نومبر 2018
تازہ ترین
جیمز ٹیلر انگلینڈ کے انڈیپنڈنٹ سلیکٹر مقرر

 سابق انگلش کرکٹر جیمز ٹیلر قومی مینز ٹیم کے کل وقتی انڈیپنڈنٹ سلیکٹر مقرر ہو گئے۔ ٹیلر نیشنل سلیکٹر ایڈ سمتھ کے ساتھ مل کر کام کرینگے، دونوں سلیکٹرز ہیڈ کوچ ٹریور بیلس کے ساتھ تین رکنی پینل بنا کر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیموں کا چنائو کرینگے۔ 28 سالہ ٹیلر کو 2016 میں دل کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے فوراً بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا ، تاہم اب وہ بطور سلیکٹر انگلش ٹیم کے ساتھ فرائض انجام دینگے، انہیں 7 ٹیسٹ اور 27 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  نے جیمز ٹیلر کی بطور انڈیپنڈنٹ سلیکٹر تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باصلاحیت کرکٹر تھے اور ان کے مشورے ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوں گے۔ جیمز ٹیلر نے کہا کہ انگلش ٹیم کا سلیکٹر مقرر ہونا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، یہ بہت اہم ذمہ داری ہے، کوشش ہو گی کہ حکام کی توقعات پر پورا اتروں اور میں ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟