16 نومبر 2018
جیمز اینڈرسن کی وکٹوں کی سنچری مکمل

انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن نے لارڈز میں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ ہوم آف کرکٹ کے طور پر مشہور اس تاریخی وینیو پر جیمز اینڈرسن نے 100 واں شکار مرلی وجے کی صورت میں کھیلا، ان کی ان سوئنگ ڈلیوری مرلی وجے کے بیٹ کا اندرونی کنارہ چھوتی ہوئی سیدھی وکٹوں کے عقب میں موجود جونی بیئر سٹو کے گلوز میں چلی گئی۔ اس طرح جیمز اینڈرسن ایک وینیو میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بائولر بن گئے، ان سے قبل مرلی دھرن یہ کارنامہ تین مختلف وینیوز پر انجام دے چکے ہیں، انہوں نے سنہالیز سپورٹس کلب پر 166، کینڈی میں 117 اور گال میں 111 ٹیسٹ وکٹیں لی تھیں۔ وجے اس میچ میں دونوں مرتبہ کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوکر پیئر کا شکار ہوئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟