22 فروری 2019
تازہ ترین
 جھوٹ پر مبنی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈائون

یو ٹیوب نے  جھوٹ پر مبنی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈائون کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ پر ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے فیصلہ کیا کہ  جھوٹ پر مبنی ان ویڈیوز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، جو سائیڈ بار پر نمودار ہوتی ہیں۔ یہ وہ ویڈیوز ہیں جن میں مختلف قسم کے نا قابل یقین علاج یا دیگر اہم معاملات میں رجوع کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق اس نوعیت کی ویڈیوز کے خلاف، جن کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کیا جائے یا اپنے مقاصد کے لئے راغب کیا جائے، بڑا کریک ڈائون کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یو ٹیوب اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے، جس کے صارفین اربوں میں ہیں۔ اس کی رسائی کے باعث اسے منفی مقاصد کے لئے بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔  16 جنوری 2019 کو یو ٹیوب انتظامیہ کی جانب سے خطرناک، تکلیف دہ اور جذباتی مواد پر مبنی ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یوٹیوب کی انتظامیہ نے پرینک کے نام پر ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی لگادی تھی، جو کسی بھی طرح صارفین کے جذبات کو مجروح کرتی ہوں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟