25 ستمبر 2018
تازہ ترین
جھنگ، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3افراد جاں بحق

 جھنگ چینٹوٹ روڈ پر بس کی موٹر سایئکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹرسائیکل پر سوار تین افراد ایک رشتہ دار کے ہاں محفل میلاد میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ چنیوٹ روڈ پر حادثہ کاشکار ہوگئے۔ حادثہ کے بعد بس ڈرایئور فرار ہوگیا۔ جاں بحق تینوں افراد کی میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان میں باپ، بیٹا اور قریبی رشتہ دار شامل ہے، جاں بحق افراد کی شناخت ظفر اقبال، سعید اقبال اور طاہر کے نام سے ہوئی، باپ بیٹے کی لاشیں گھر منتقل کرنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟