19 ستمبر 2018
جھانوی کپور کی پہلی ریمپ واک

 بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے پہلی دفعہ لیک می فیشن ویک 2018 میں ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی۔ ممبئی میں جاری 5 روزہ لیک می فیشن ویک میں معروف بھارتی ڈیزائنرز کی جانب سے فیشن کے نت نئے اور روایتی انداز  پیش کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر جھانوی کپور پہلی مرتبہ ڈیزائنر نچیکت باروے کی شو سٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور ان کی ملینیئل مہارانیز  کلیکشن کی تشہیر کی۔ جھانوی کپور نے نیلے اور گلابی رنگ کا روایتی عروسی لہنگا زیب تن کیا جس پر سموکی گلیمر آئی میک اپ کا انتخاب کیا گیا، جبکہ جیولری کے طور پر انہوں نے صرف چھوٹے چھوٹے ٹاپس کو ترجیح دی۔  ریمپ واک کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈیزائنر نے مجھے لہنگا دکھایا تو مجھے بہت اچھا لگا لیکن اس وقت ذہن میں تھا کہ یہ پہن کر ریمپ واک کرتے ہوئے میں کہیں گر نہ جائوں کیونکہ بہت بھاری لگ رہا تھا لیکن جب میں نے ایک بار پہن کر دیکھا تو یہ بہت آرام دہ اور ہلکا تھا۔ لیک می فیشن ویک 2018 میں جھانوی کپور کے علاوہ شاہد کپور، کرشمہ کپور، سوہا علی خان اور دشا پٹنی نے بھی مختلف ڈیزائنرز کے شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ واک کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟