17 نومبر 2018
تازہ ترین
جھانوی کا ان پڑھ ہونے کا اعتراف

 آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور ایشان کھتر نے اعتراف کیا کہ وہ دونوں ان پڑھ ہیں اور آج تک کبھی کالج نہیں گئے۔ فلم اور تعلیم کے درمیان رشتہ زیادہ گہرا نہیں فلم انڈسٹری پر حکمرانی کرنے والے اکثر ستارے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں ، جن میں اداکارہ کرینہ کپور خان، عامر خان، دپیکا پڈوکون، کاجول، کترینہ کیف وغیرہ شامل ہیں جو فلم انڈسٹری میں مصروفیت کے باعث تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔ اب ان میں اداکارہ جھانوی کپور اور ایشان کھتر بھی شامل ہوگئے ہیں جو کبھی کالج ہی نہیں گئے اور اس بات کا اعتراف دونوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشان کھتر اور جھانوی کپور ان دنوں زور و شور سے اپنی پہلی فلم دھڑک کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایشان اور جھانوی نے اعتراف کیا کہ وہ دونوں ان پڑھ ہیں، دونوں نے صرف ہائی سکول پاس کیا اور کبھی کالج کی شکل بھی نہیں دیکھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی صحافی راجیو مسند نے دونوں کا انٹرویو کے ایک کلاس روم میں لیا، سکول کا ماحول دیکھ کر جھانوی تھوڑی پریشان نظر آئیں اور کہا ایسا لگ رہا ہے جیسے میں امتحان دینے آئی ہوں، اس موقع پر ایشان نے کہا ہم کبھی نہیں چاہتے تھے کہ دوبارہ کلاس روم میں بیٹھیں ۔ تعلیم کے حوالے سے پوچھے جانےو الے سوال پر 21 سالہ جھانوی نے کہا کہ وہ بارہویں کلاس میں پڑھ رہی تھیں اور کالج نہیں گئیں ، جھانوی نے مذاق کرتے ہوئے کہا وہ شدید ان پڑھ ہیں۔ جبکہ ایشان کھتر نے اپنی تعلیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کالج نہیں گئے، انہوں نے اے لیول مکمل کرنے کے بعد پڑھائی سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس دوران وہ کیا جو وہ چاہتے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟