21 اکتوبر 2018
تازہ ترین
 جوڑے کی اپنی موت کیلئے صدر کودرخواست

بھارت میں  ایک عمر رسیدہ جوڑے نے زندگی سے تنگ آکر صدر رام ناتھ کووندکے نام اپنی مرضی اور آسان موت کیلئے درخواست لکھ دی ۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے رہائشی 88 سالہ نارائن لاواتے اور اس کی 78 سالہ بیوی اروتی نے صدر سے اجازت حاصل کی ہے کہ ہماری کوئی اولاد نہیں ہے اور نہ ہی کوئی بہن بھائی ہے جو اس عمر میں ہماری دیکھ بھال کرسکے،انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ان کے زندہ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور وہ مزید جی کر ملک اور اپنے وسائل کو ضائع نہیں کرنا چاہتے۔  جوڑے نے مزید کہا کہ صدر اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے ان پر رحم کریں اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی اجازت دیں،ہم مزید جینا نہیں چاہتے کیونکہ ایسے زندہ رہ کر ہمیں لگ رہا ہے کہ ہم عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ لاواتے نے اپنی اس غیر معمولی درخواست میں لکھا کہ اگر وہ اور اس کی بیوی کسی چھت یہ پھندا لیکر مرنا چاہیں تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہوجائیں گے اس لئے صدر سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں آسان موت مرنے کی اجازت دیدیں۔ لاواتے نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ایک ایسی تنظیم ہے جو کہ دنیا میں مزید زندہ نہ رہنے والوں کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مفت میں ان کو آسان موت دیتی ہے اور میں اس تنظیم کا حصہ ہوں مگر پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے میں وہاں جا نہیں سکتا۔ جوڑے نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے جسم کے اعضائ عطیہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟