24 اپریل 2019
تازہ ترین
جوس کا انجیکشن لگانے والی خاتون

جوس کا انجیکشن لگانے والی خاتون

چین میں ایک خاتون نے صحت مند رہنے کے لئے اپنی زندگی دائو پر لگادی۔  51سالہ خاتون نے خود کو صحت مند رکھنے کی غرض سے پھلوں کے جوس کا انجکشن لگایا جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی  اور انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرنا پڑا۔ خاتون نے 20قسم کے پھلوں کے رس سے بھرا انجکشن خود کو لگایا تاکہ پھلوں کی غذائیت براہ راست خون میں شامل ہو کر فوری فائدہ پہنچا سکے۔ انجکشن لگاتے ہی خاتون کی جلد پر کھجلی شروع ہو گئی اور تیز بخار ہو گیا ۔ انجکشن سے ان کا دل، جگر، گردے اور پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے۔ خاتون کو پانچ دن تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا جس کے بعد انہیں عمومی مریضوں کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ علاج مکمل ہونے کے بعد خاتون کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟