24 ستمبر 2018
تازہ ترین
جوانی پھر نہیں آنی 2 نے کیا ریکارڈ بزنس

 عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2  نے باقی دونوں فلموں لوڈویڈنگ اور  پرواز ہے جنون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ بڑی عید پر مقامی سینمائوں میں ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم  جوانی پھر نہیں آنی 2 نے  سب سے زیادہ بزنس کرکے میدان مار لیا۔ پاکستان میں فلم نے ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ 22 لاکھ جبکہ پاکستان سے باہر 2 کروڑ17 لاکھ کا بزنس کیا ۔ مجموعی طور پر جوانی پھر نہیں آنی2  5 کروڑ 39 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضا میر او رہانیہ عامر کی فلم پرواز ہے جنون کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا، فلم اپنے موضوع کے اعتبار سے پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی تھی۔ لوگوں کو حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر کی کیمسٹری پسند آگئی اور فلم ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ79 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات اس بار اپنا جادو دکھانے میں ناکام رہے۔ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تینوں فلموں میں سے لوڈ ویڈنگ سب سے کم بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ریلیز کے پہلے روز فلم نے صرف 90 لاکھ روپے کمائے ہیں تاہم امید کی جارہی ہے کہ فلم ویک اینڈ پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟