13 نومبر 2018
جوانی پھر نہیں آنی 2 نے سنجوکا ریکارڈ توڑ دیا

 ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم جوانی پھر نہیں آنی2 نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم سنجو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی2 کی ریلیز کے پہلے روز سے ہی کامیابی کے ساتھ نمائش جاری ہے۔ فلم نے کمائی میں رنبیر کپور کی فلم سنجو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان میں فلموں کے بزنس کا ریکارڈ مرتب کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 9 لاکھ، دوسرے روز 3 کروڑ 58 لاکھ، تیسرے روز 3 کروڑ 41 لاکھ ، چوتھے روز 3 کروڑ 71 لاکھ، پانچویں روز 3 کروڑ 18 لاکھ ، چھٹے روز ایک کروڑ 92 لاکھ اور ساتویں روز ایک کروڑ 7 لاکھ کا بزنس کیا۔ اس طرح مجموعی طور پر فلم  پہلے ہفتے میں 20 کروڑ64 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی۔ اس بزنس  میں پریمیئر کے 24 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب بالی وڈ کی رواں سال کی کامیاب ترین فلم سنجو نے پاکستان میں بھی کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔  فلم سنجو  پاکستانی سینمائوں میں پہلے ہفتے میں مجموعی طور  18 کروڑ 65 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟