22 مارچ 2019
تازہ ترین
جنگلی حیات کی حفاظت کرنیوالا کیمرہ

دنیا بھر میں جانوروں کے سمگلر اور شکاری بہت چالاکی سے کام کرتے ہیں اور ان پر نظر رکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے اس کے حل کے طور پر ذہانت سے بھرپور ایک کیمرہ تیار کیا ، جس سے جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوسکے گا۔ چپ پر مشتمل یہ کیمرہ مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے جنگلی حیات کے دشمنوں کی شناخت کرتا ہے۔ اس سسٹم کو ٹریل گارڈ کا نام دیا گیا ، جسے افریقہ کے جنگلی تحفظ والے علاقوں میں نصب کیا گیا ۔ اس کا اولین ورږن کسی حرکت کو نوٹ کر کے جنگلی حیات کے چوکی دار یا گیم وارڈن کو اطلاع دیتا تھا لیکن اس میں بعض خامیاں تھیں کیونکہ کسی شکاری کو تلاش کرنے کیلئے کسی ماہر کو پوری ویڈیو دیکھنے کی ضرورت پیش آتی تھی اور کبھی مجرم کوئی معصوم جانور بھی ہوتا تھا۔ اس کے بعد ڈرون کا استعمال بھی کیا گیا لیکن اس میں بھی یہی مسئلہ درپیش تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟