08 دسمبر 2019
تازہ ترین
جنوبی افریقہ کی پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو شکست

جنوبی افریقہ کی پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو شکست

جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا کو 19 رنز سے ہرا دیا، بارش کے باعث میچ دس ، دس اوورز تک محدود رہا۔ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھوز نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ نے دس اوورز میں 126 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوئے ، جنوبی افریقہ کی طرف سے ملر نے شاندار بیٹنگ کر مظاہرہ کرتے ہوئے 18گیندوں پر 3چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 40رنز  بنائے۔ سری لنکا کی ٹیم جواب میں 127 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور چھ وکٹ پر صرف 107رنز  بنا سکی۔ سری لنکا کی طرف سے ڈسیکویلہ 43 رنز اور ڈی سلوا نے 27 رنز کی اننگز کھیلی ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟