19 مارچ 2019
تازہ ترین
جنوبی افریقہ کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان

قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی  ٹیم کا اعلان کر دیا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں حیران کن طور پر آصف علی اور جنید خان کو ڈراپ کیا گیا، جبکہ حارث سہیل کو انجرڈ ہونے کی وجہ سے باہر رکھا گیا ، جبکہ محمد عامر، حسین طلعت  اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے اعلان کردہ 16 رکنی سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابراعظم ، شاہین آفریدی، عماد وسیم ، شاداب خان، حسن علی ،فہیم اشرف ، عثمان شنواری ، محمد عامر ،محمد رضوان اور حسین طلعت شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟