25 جون 2019
تازہ ترین
 جنوبی افریقہ کو 254 رنز کی برتری حاصل

 جنوبی افریقہ کو 254 رنز کی برتری حاصل

کیپ ٹائون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 431 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی یوں انہیں پاکستان پر 254 رنز پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔  جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 254 رنز کی برتری حاصل کرلی ، جبکہ پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور اس بار امام الحق کے ساتھ فخرزمان کی جگہ شان مسعود کو اننگز کا آغاز کرنے کے لئے بھیجا گیا۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، سرفراز احمد 56 اور شان مسعود 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اولیویئر نے 4، اسٹین 3، رباڈا نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے کپتان ڈوپلیسی اور باووما نے 156 رنز کی اہم شراکت داری کے باعث 431 رنز بنائے، جس میں مارکرم 78، باووما 75 فاف ڈوپلیسی 103 اور ڈی کوک نے 59 کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جب کہ محمد عباس اور شان مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟