21 جولائی 2019
تازہ ترین
جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلا ون ڈے ہرا دیا  

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلا ون ڈے ہرا دیا  

 جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، خراب موسم کے باعث میچ کو 34 اوورز تک محدود کر دیا گیا، پروٹیز نے 208 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کوئنٹن ڈی کاک نے نصف سنچری سکور کی، اے بی ڈی ولیئرز اور فلکوایو نے بالترتیب 37 اور 29 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا، ڈی کاک میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیڈن پارک، ہیملٹن میں سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 34 اوورز تک محدود کر دیا گیا، جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 34 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں کولن گرینڈہوم ٟناٹ آئوٹٞ 34 ، ڈین برائونلی 31، جمی نیشم 29 اور ٹم سائودی 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرس مورس نے چار اور کگیسو ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 33.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کوئنٹن ڈی کاک نے 69 اور ہاشم آملہ نے 35 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر عمدہ آغاز فراہم کیا، آخر میں اے بی ڈی ولیئرز اور فلکوایو نے شاندار بیٹنگ کی اور بالترتیب 37 اور 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ ٹم سائودی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کوئنٹن ڈی کاک کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟