17 ستمبر 2019
تازہ ترین
 جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20میں شکست دے دی

 جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20میں شکست دے دی

 ہاشم آملہ کی شاندار بلے بازی اور عمران طاہر کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 78 رنز سے شکست دے دی، میزبان کیوی ٹیم 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 14.5 اوورز میں 107 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عمران طاہر کی جادوئی سپن بائولنگ کے سامنے کیویز کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، عمران طاہر نے کیریئر بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں کیوی ٹیم کے قائد کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بائولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 185 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، آملہ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی، ڈی کوک بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، کپتان فاف ڈوپلیسی 36، اے بی ڈی ویلیئرز 26، جے پی ڈومینی 29، فرحان بہاردین 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کرس مورس 9 اور پارنیل 4 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، گرینڈہوم اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 اور وہیلر نے ایک وکٹ لی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 15ویں اوور کی پانچویں گیند پر 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، عمران طاہر کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اس کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتیں رہیں، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، ٹام بروس 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، گلین فلپس 5، کپتان ولیمسن 13، کولن منرو صفر، کورے اینڈرسن 6، گرینڈہوم 15، لیوک رونچی صفر، مچل سینٹنر 5، وہیلر 6 اور ٹم سائوتھی 20رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عمران طاہر پروٹیز کے کامیاب ترین بائولر رہے جنہوں نے 3.5 اوورز میں 24 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں، پہلک وایو نے 3 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟