19 جنوری 2019
تازہ ترین
 جنوبی افریقہ نے سیریز اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو کیپ ٹائون ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہوگئی، جس کی وجہ سے تین ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس طرح جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔ کیپ ٹائون ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم کے بلے باز ناکام ہوگئے اور صرف تین کھلاڑیوں نے سکور کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں 431 رنز بنائے اور 254 کی برتری کے ساتھ آل آئوٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کے بلے باز جب جنوبی افریقہ کی 254 رنز کی برتری کے ساتھ میدان میں اترے تو اسد شفیق، شان مسعود اور اظہر علی کے سوا کوئی کھلاڑی کریز پر نہ ٹک سکا۔ دوسری اننگز میں اظہر علی 88 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شان مسعود نے 61 اور بابر اعظم نے 72 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں قومی ٹیم 294 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور صرف 41 رنز کا ہدف دیا جو جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاف ڈوپلیسی کو سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟