20 نومبر 2018
تازہ ترین
جنرل ہسپتال میں تشدد، یاسمین راشد کا نوٹس

 صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور جنرل ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیرِ صحت یاسمین راشد نے جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے مریضوں اور ان کے لواحقین پر تشدد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انکوائری میں گارڈز کی طرف سے زیادتی ثابت ہو گئی تو سخت کارروائی ہو گی، محکمہ صحت کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ جنرل ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈز نے مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ ساتھ وہاں موجود خواتین پر بھی بے تحاشا تشدد کیا تھا لیکن اس موقع پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟