15 نومبر 2018
تازہ ترین
جنرل اسکاٹ ملرافغانستان میں نئے نیٹو سربراہ مقرر

 امریکی فوج کے جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے افغانستان میں نئے نیٹو سربراہ  کی حیثیت سے اختیارات سنبھال لیے۔ اسکاٹ ملر امریکی ملٹری کے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ بھی رہ چکے ہیں  افغانستان کے صوبہ کابل میں موجودہ نیٹو ہیڈ کوارٹر میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں غیر ملکی سفیر اور اعلیٰ افغان حکام نے بھی شرکت کی ، اسکاٹ ملر افغانستان میں امریکی فورسز اور آپریشن ریزولیوٹ سپورٹ کے کمانڈر ہوں گے۔ ان سے قبل جنرل نکلسن 2 سال تک اس عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے نیٹو سربراہ نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی  بنائیں گے کہ دہشت گرد افغانستان کو پناہ گاہ نہ بنائیں اور دنیا جانتی ہے کہ ہم افغانستان میں ناکام نہیں ہوں گے، میں جانتا ہوں کہ یہ ہماری اور افغان نسلوں کے لیے ایک طویل جنگ ہے اور مجھے اس تنازعے کا حل مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہا۔ قبل ازیں جون میں جنرل اسکاٹ ملر نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کو بتایا تھا کہ میں آپ کو جنگ  کے جلد خاتمے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرا سکتا، افغانستان سے امریکی انخلا داعش جیسی تنظیموں کو امریکہ پر حملوں کی اجازت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے امریکی سینیٹرز کو بتایا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے نتیجے میں ہمیں عراق سے بھی نکلنا پڑے گا جس سے داعش مزید مضبوط ہوگی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟