21 اگست 2019
تازہ ترین
جمی ہوئی جھیل پر سکیٹنگ کے انوکھے انداز

جمی ہوئی جھیل پر سکیٹنگ کے انوکھے انداز

یورپی ممالک میں سردی کا موسم جہاں مشکلات کا سبب بنتا ہے وہیں ایڈونچر کے شوقین اس موسم میں بھی لطف اٹھانے کا کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتے ہیں۔ برفباری کے بعد جھیلوں اور دریاوں کی سطح جم جاتی ہے جس پر شوقین مزاج لوگ سکیٹنگ کر کے موسم کا مزہ دوبالا کرتے ہیں۔ یورپی ممالک میں رواں سال برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جس پر وہاں کے رہائشیوں نے گرم کمروں میں گھس کر آگ تاپنے پر ہی اکتفا کیا تاہم منچلے نوجوانوں نے کچھ انوکھا سوچ کر اس پر عمل بھی کر ڈالا۔ امریکی ریاست مینیسوٹا میں دو منچلوں نے جمی ہوئی جھیل پر آئس سکیٹنگ کا منفرد انداز اپناتے ہوئے صوفے کو رسی کے ذریعے ٹریکٹر سے باندھ دیا۔ اس کے بعد ایک منچلے نے ٹریکٹر چلایا اور دوسرا منچلا نوجوان صوفے پر آرام سے بیٹھا آئس سکیٹنگ کا لطف اٹھاتا رہا۔ سکیٹنگ کے انوکھے طریقے پر مبنی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟