21 اکتوبر 2018
تازہ ترین
جلد سے چپکنے والا سکن بوٹ تیار

میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  کے ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو جلد سے چپکتے ہوئے آگے بڑھتا ہے اور کئی طرح سے جسمانی ڈیٹا حاصل کرتا رہتا ہے۔ اسے جلد کا روبوٹ یعنی سکن بوٹ کا نام دیا گیا ہے۔ چھوٹے سے روبوٹ کے دو پائوں ہیں جن میں ہوا کھینچنے والے سکشن پیڈ لگائے گئے ہیں۔ اس میں کئی طرح کے سینسر لگے ہیں جو کئی انداز سے انسانی جسم کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ان کی بدولت نہ صرف طب بلکہ ٹیلی میڈیسن، انسان کمپیوٹر انٹرفیس، فیشن اور جسمانی بہتری کے شعبے میں انقلاب آسکتا ہے۔ ایم آئی ٹی میڈیا لیب کے اس روبوٹ کو الیکٹرانک جونک بھی کہہ سکتے ہیں جو جلد سے چپک کر آگے بڑھتی ہے۔ اگرچہ یہ روبوٹک پالتو کھلونا لگتا ہے لیکن اس طبی امور کےلیے بنایا گیا ہے۔ مثلاً جلد سے گزرتے ہوئے یہ تصاویر لے گا ہے اور بعد میں خردبین سے دیکھ کر جلد کے کینسر یا کسی اور بیماری کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔اس کے پیروں میں باریک دھاتی چھلے ہیں جو دل کی دھڑکن، نبض اور پٹھوں کی سرگرمی نوٹ کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ رات کو سوتے وقت بھی روبوٹ جسم کے مختلف افعال نوٹ کرتا رہتا ہے۔ تاہم اس کے موجد کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کو تجارتی پیمانے پر فروخت کرنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟