14 نومبر 2018
تازہ ترین
 جلد انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئیگی، انضمام

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔ گوجرانوالہ میں شعیب اختر کے ہمراہ لاہور قلندرز کی پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، امید ہے کہ ان کے دور حکومت میں کھیل میں بہتری اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف اسے نکھارنے کی ضرورت ہے، پہلے دن کوئی وسیم اکرم، شعیب اختر اور عاقب جاوید نہیں بن سکتا۔ شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان میں ہر حصے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟