ورلڈ کپ ٹرافیوں سے منشیات برآمد

ارجنٹائنی پولیس نے جعلی ورلڈ کپ ٹرافیاں برآمد کیں، جن میں 1.5کلو گرام کوکین اور حشیش چھپائی گئی تھی۔ یہ ٹرافیاں بظاہر سونے کی نظر آتی تھیں۔ پولیس نے 6افراد کو گرفتار کرلیا ۔ حشیش فروخت کرنے والوں نے ورلڈ کپ میں لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر منشیات چھپانے کیلئے ان ٹرافیوں کو استعمال کیا تھا۔ پولیس نے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ وزیر سلامتی امور نے کہا کہ ان لوگوں کی گرفتاری بہت اہم تھی۔ ضبط شدہ کوکین کی مالیت ایک لاکھ پونڈ کے لگ بھگ ہے جبکہ اس کی بازار میں قیمت اس سے زیادہ ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟