25 ستمبر 2018
تازہ ترین
جعلی اکائونٹس کیس، زرداری کی عبوری ضمانت منظور

 سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جعلی اکائونٹس کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔  سابق صدر کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے 20 لاکھ روپے کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کی۔  اس سے قبل  بینک کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی جس پر عدالت نے انہیں 3 ستمبر تک متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ بینک کورٹ آمد کے موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کچھ دیر رکیں میں ہیلی کاپٹر میں واپس آتا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ صدر پاکستان کون بنےگا جس پر انہوں نے کہا کہ اعتراز احسن صدر پاکستان بنیں گے، ان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ کو یقین ہے کہ اعتراز احسن صدر پاکستان بنیں گے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ اعتزاز احسن صدر بنیں۔ سابق صدر کی عدالت آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عدالت کا معائنہ کیا جس کے بعد بینکنگ کورٹ کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟