18 ستمبر 2019
تازہ ترین
جسٹن ٹمبر نے اہلیہ کو بہترین انسان قرار دیدیا

جسٹن ٹمبر نے اہلیہ کو بہترین انسان قرار دیدیا

 ہالی وڈ اداکار و گلوکار جسٹن ٹمبرلیک نے اپنی بیوی جیسیکابیل کو بہترین انسان قرار دے کر سالگرہ کا خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار و گلوکار جسٹن ٹمبرلیک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اپنی بیوی جیسیکابیل کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی ساتھی بہترین انسان ہیں، تم سے ہی میری زندگی میں خوشیاں، مسکراہٹیں اور محبت ہے، میں ہر لمحہ اور تمام زندگی تمہارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔ جیسیکا نے چند روز قبل اپنی زندگی کے 37ویں سال میں قدم رکھا ہے اور جسٹن ٹمبرلیک کے ہمراہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟