20 جولائی 2019
تازہ ترین
جسٹن بیبر کی مداحوں سے دعائوں کی درخواست

جسٹن بیبر کی مداحوں سے دعائوں کی درخواست

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ڈپریشن میں شدید مبتلا ہونے کی وجہ سے مداحوں سے دعائوں کی درخواست کردی۔ گلوکار جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ ایک کنسرٹ کے دوران کی ، جس میں انہیں کچھ لوگ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ جسٹن بیبر نے تصویر کے ساتھ  مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس سے آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں جس سے آپ آگاہ رہیں گے، شدید جدوجہد کے باوجود میں خود کو دنیا سے منقطع ہونے کے عجیب احساس کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی ( اس کیفیت) سے باہر آجاتا ہوں اسی لئے پریشان نہیں ہوں لیکن آپ سب سے دعا کی درخواست ہے، خدا مہربان ہے اور آپ کی دعائوں نے یقینی اثر بھی کیا  جس کا بہت شکریہ، میں ان انسانی اندرونی موسموں سے گزر چکا ہوں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟