13 نومبر 2018
تازہ ترین
جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی

  کینیڈا کے پاپ سٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کر لی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں جسٹن بیبر کی منگنی کی تصدیق کی گئی۔ نیوز ویب سائٹ ٹی ایم زی کے مطابق 24 سالہ پاپ سٹار نے بہاماس ریزورٹ میں 21 سالہ ہیلی بالڈ ون کو پروپوز کیا اور اس موقع پر ان کے سیکیورٹی سٹاف نے ریسٹورنٹ کے سٹاف سے اپنے موبائل فون بند رکھنے کو کہا۔ اگرچہ جسٹن اور ہیلی بالڈ ون کی جانب سے اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی، تاہم بیبر کے والدین بیٹے کی خوشی آن لائن منا رہے ہیں۔ گلوگار کے والد جیریمی نے اپنے بیٹے کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، میں ایک نئے باب کے لئے پرجوش ہوں۔ دوسری جانب جسٹن بیبر کی والدہ نے بھی ٹویٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ جسٹن بیبر کی منگیتر بالڈ ون نے ٹی وی کے علاوہ کئی شوز، میوزک ویڈیوز اور ماڈلنگ کیمپینز کے لئے کام کیا ۔ بیبر اور بالڈ وین ماضی میں بھی ساتھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹن بیبر کا اس سے قبل گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے ساتھ بھی تعلق رہ چکا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟