21 نومبر 2018
تازہ ترین
جرمن فٹبالر اوزل کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

 ترک صدر سے ملاقات پر تنقید سے مایوس سٹار فٹ بالر مسعود اوزل نے جرمن فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ترک نژاد جرمن فٹبالر نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر ایک طویل پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے نسلی منافرت پر مبنی رویے کا ذکر کیا۔  مسعود اوزل نے لکھا کہ ان کے آبائو اجداد کا تعلق ترکی سے ہے اور ان کے دو دل ہیں، ایک ترکی اور ایک جرمنی میں دھڑکتا ہے۔ جرمن فٹبالر نے بتایا کہ انہوں نے رواں سال مئی میں لندن میں ہونے والی خیراتی تعلیمی ادارے سے متعلق تقریب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور یہ ان کی دوسری ملاقات تھی، اس سے قبل انہوں نے 2010 میں برلن میں ترکی اور جرمنی کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل ملاقات کی تھی۔ مسعوز اوزل نے کہا کہ ان کی ترک صدر کے ساتھ تصویر کو جرمن میڈیا پر اچھال اگیا اور مختلف رنگ دیا گیا، ان کے حوالے سے مختلف باتیں کی جانے لگیں یہاں تک کہ انہیں دھوکے باز اور جھوٹا کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات کا ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، اگر اس موقع پر کسی بھی ملک کا صدر ہوتا تو وہ اسی طرح ملتے جس پر وہ رجب طیب اردوان کے ساتھ ملے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟