15 نومبر 2018
جاپان ، ہیلی کاپٹر حادثہ ، 9افراد ہلاک

 جاپان میں ایک امدادی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، جس سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ، ہیلی کاپٹر میں موجود 9 ریسکیو اہلکار ہلاک ہو گئے ، جن میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ وسطی جاپان کے جنگلی علاقے کے پہاڑ پر درختوں کے درمیان پایا گیا ۔ ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ہیلی کاپٹر Bell 412 نے پہاڑی علاقے کے بلند ترین اور دشوار گزار مقامات تک پہنچنے کے ئیے دستیاب پگڈنڈیوں کا جائزہ لینے کے لئے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ رواں برس جاپان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ قبل ازیں ماہ فروری میں وسطی جاپان کے علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے سات منٹ بعد ہی ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟