26 ستمبر 2018
تازہ ترین
جاپانی وزیر خارجہ کی شاہ محمود  سے ملاقات

جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانے نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں پاک جاپان اقتصادی ترقی اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی توازن کو درست کرنے کی نشاندہی بھی کی۔ جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانے کی جانب سے وزیر خارجہ کو جاپان کے دورے کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں تجارت کے نئے مواقعوں کی جانب توجہ مبذول کرائی، وزیر خارجہ نے سرمایہ کاری کے لئے پاکستان میں تجارتی و اقتصادی مواقعوں میں حصہ لینے پر بھی زور دیا۔  علاوہ ازیں  پاکستان اور ایران کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دفتر خارجہ پہنچے تو ان کے ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟