15 نومبر 2019
تازہ ترین
جاوید لطیف کیخلاف ریفرنس آیا تو مراد سعید بھی نہیں بچیں گے ، رانا ثنا

جاوید لطیف کیخلاف ریفرنس آیا تو مراد سعید بھی نہیں بچیں گے ، رانا ثنا

وزیر قانون رانا ثنا  اللہ ن ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے، کہتے ہیں پرویز مشرف اور پھٹیچر سیاستدان 25 سال سے خواب دیکھ رہے ہیں کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو جائے، مارچ آ گیا کوئیک مارچ کا کہنے والے کہاں ہیں؟  جاوید لطیف کیخلاف ریفرنس آیا تو مراد سعید بھی نہیں بچیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنائ اللہ نے ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں پی ٹی آئی کا رویہ ہمیشہ سے میں نہ مانوں کا رہا ہے، معزز ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم اور اسپیکر کیسے اٹھا کر ایوان سے باہر پھینک سکتے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ مراد سعید اور جاوید لطیف کو الیکشن کمیشن ہی سزا دے سکتا ہے، پی ٹی آئی شوق سے جاوید لطیف کے خلاف ریفرنس لائے، ہم بھی مراد سعید کے خلاف ریفرنس لا سکتے ہیں۔ رانا ثنائ اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی محبت سے قائم ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟