25 ستمبر 2018
تازہ ترین
 جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں2  بہنیں قتل

  فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے اپنی دو بہنوں کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جڑانوالہ کے علاقے بلال پارک میں پیش آیا جہاں عاطف نامی شخص جائیداد میں سے اپنی بہنوں کو حصہ دینے پر تیار نہیں تھا اور اس کا مطالبہ تھا کہ بہنیں اپنے حصے کی جائیداد اس کے نام کر وا دیں۔ گزشتہ روز بہن بھائیوں میں جائیداد کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کردی، جس سے دونوں بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مقتول بہنیں نازیہ اور شازیہ نرس تھیں اور چھٹی پر گھر آئی ہوئی تھیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے اطلاع ملنے پر قتل ہونے والی دونوں بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟