22 اگست 2019
تازہ ترین
ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل

 بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی کا آغاز  جلدکر دیا جائے گا۔6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات پہلے ہی منظر عام پر آچکی ، اب پروڈیوسر رونی سکریو والا نے کئی ماہ تک رابطوں  کے بعد معاملات طے کر لئے ہیں۔ فلم میں  ثانیہ مرزا کی جدوجہد، کیریئر میں اتارچڑھائو اور شعیب ملک سے شادی سمیت ان کی زندگی سے جڑی مختلف حقیقتوں کو عکس بند کیا جائے گا۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کو پردہ سکرین پر دیکھنا ان کے لئے حیرت انگیز تجربہ ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟