17 نومبر 2018
تازہ ترین
 ثانیہ مرزا کی جرمن فٹبالر کی حمایت

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے جرمنی میں نسلی منافرت کا نشانہ بننے والے فٹبالر میسوٹ اوزیل کی حمایت کردی۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں نسل پرستی کو قبول نہیں کیا جا سکتا، مجھے ایک ایتھلیٹ ہونے کے ناطے اوزیل کی جرمن فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔ یاد رہے کہ اوزیل نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں ترکی سے آبائی تعلق اور مسلمان ہونے کی وجہ سے مسلسل منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ چیز اب ان کے لئے قابل قبول نہیں اس لئے وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہورہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟