08 دسمبر 2019
تازہ ترین
ثانیہ مرزا  میامی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں

ثانیہ مرزا میامی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں

ثانیہ مرزا اور بربورا سٹریکووا نے میامی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی بربورا سٹریکووا نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور چین کی وائے ینگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-1 اور 10-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کی، اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کینیڈا کی گیبریلا ڈبروسکی اور چین کی یویفان نے جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلواکووا اور چین کی پینگ شوائی کو 7-5 ، 5-7 اور 10-7 سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟