20 نومبر 2018
تازہ ترین
ثانیہ مرزا اولمپکس 2020میں کھیلنے کیلئے پرعزم

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کر دیا۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں میرے گھر ولادت متوقع ہے، میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا عزم رکھتی ہوں۔ انہوں نے  کہا کہ میں روایتی خاتون کی طرح نہیں بلکہ میں نے ہمیشہ روایت سے ہٹ کر فیصلے کئے، مجھے ان پر خوشی ہے۔ میرے والدین نے ہمیشہ میرے فیصلوں میں ساتھ دیا، مجھے شادی کے 8 برس بعد ماں بننے پر خوشی ہوگی، میں نے ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاری، کھیلوں نے مجھے اور میرے شوہر  کو سب کچھ دیا، ہم دونوں کو آن اور آف دی فیلڈز پڑنے والے دبائو کا احساس ہے، کھیل ہمیں مضبوط بنا دیتے ہیں جس میں ہمیں ہار اور جیت دونوں صورتحال سے نبرد آزما ہونا ہوتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟