تین فرنچائزز فخر زمان کو پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن میں کھلانے کو تیار

 کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کو ایک درجہ ترقی دیتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کر دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں صرف 8رنز بنا سکے لیکن چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بنائ پر وہ ابھی بھی پاکستانی تماشائیوں کے لئے ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں ، ان کی اسی کارکردگی کی بنا پر پاکستان سپر لیگ کی کم از کم تین فرنچائزز انہیں لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہیں ۔ کرکٹ بورڈ نے تیسری پاکستان سپر لیگ کے لیے جن قومی کھلاڑیوں کی فہرست مختلف کیٹیگریز کے لحاظ سے مرتب کی ہے اس میں فخر زمان کو ایک کیٹیگری ترقی دیتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ دوسری پاکستان سپر لیگ میں فخر زمان سلور کیٹگری میں تھے تاہم اب یہ معلوم ہوا ہے کہ لاہور قلندر فخر زمان کو ڈائمنڈ کے بجائے گولڈ کیٹگری میں کھلانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے آئندہ چند ایک روز میں فخر زمان کے بارے میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔  


عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟