22 اگست 2019
تازہ ترین
تیسراٹی20،پاکستان کی جنوبی افریقا کوشکست

تیسراٹی20،پاکستان کی جنوبی افریقا کوشکست

 پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست کو ٹال دیا۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا۔ سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔  پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 26، آصف علی 25، بابر اعظم 23 اور شاداب خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پروٹیز کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 141 رنز بناسکی۔ تاہم سیریز 1-2 سے جنوبی افریقا کے نام رہی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا نے دورے میں پاکستان ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں شکست دی ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم 0-3 سے فاتح رہی۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن جنوبی افریقا 2-3 سے کامیاب رہا۔ شعیب ملک کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئںٹی رینکنگ میں 134 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے باوجود اس کی پہلی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ اسے ایک ریٹنگ پوائنٹ سے محروم ہونا پڑے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟