14 نومبر 2018
تازہ ترین
تہران ، آگ لگنے سے 17منزلہ عمارت زمین بوس ، 30ہلاک

۔  غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے مرکزی علاقے میں واقع 17 منزلہ کمرشل عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی بڑی تعداد مصروف تھی کہ اسی دوران عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ایران کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ پیر حسین کو لیوند نے کہا ہے کہ واقعے میں کم از کم 30 فائر فائٹر ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم واقعے کو دیکھ کر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال مالکیاس کا کہنا ہے کہ 17 منزلہ عمارت 1960 کے عشر ے میں تعمیر ہوئی تھی اور اس میں شاپنگ مال بھی تھا۔ عمارت کی مخدوش حالت کو دیکھتے ہوئے کئی مرتبہ انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟