24 ستمبر 2018
تازہ ترین
تھری ڈی انڈر واٹر جیٹ پیک کی تیاری

ایک برطانوی طالب علم نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے زیر آب استعمال کے قابل جیٹ پیک تیار کیا ۔ جس کی مدد سے زیر آب تیراکی کرنے والے افراد اپنی رفتار میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔ طالب علم نے کہا ہے کہ اس نے جو جیٹ پیک تیار کیا ، اسکی تیاری کیلئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے 45مختلف پارٹس تیار کئے گئے اور پھر انہیں جوڑ کر ایک شکل دیدی گئی،  جسے ٹیوڈا جیٹ پیک کا نام دیا گیا  جسکی فروخت 2019میں شروع ہوجائیگی۔ اس کی تیاری صرف چند منٹ میں ممکن ہے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے اس طالب علم آرکی اوبرائن نے کہا کہ اس نے شوقیہ طور پر تھری ڈی ٹیکنالوجی سے مختلف چیزیں تیار کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور جب یہ چیزیں بن گئیں تو اس نے انہیں یکجا کرکے اس انڈر واٹر جیٹ پیک کو تیار کرلیا۔ ٹیوڈا کی فروخت آئندہ سال شروع ہوگی۔ اوبرائن نے کہا کہ وہ شرو ع میں ایسے منصوبے پر کام کر رہا تھا جس کا مقصد جیٹ طیاروں میں استعمال ہونے والے انجن کا سائز چھوٹا کرنا تھا۔ مگر ایک دوسری چیز قدرت اس سے بنوانا چاہتی تھی سو وہ بن گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟