22 مارچ 2019
تازہ ترین
 تھریسا مے اور یورپی یونین بریگزٹ ڈیل میں ترامیم پر رضامند

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے یورپی یونین سے آئرش بیک سٹاپ پر تبدیلیاں منظور کروانے میں کامیاب ہو گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم تھریسا مے یورپی یونین کے وفد سے آئرش بیک سٹاپ پر تبدیلیاں منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ جس کے بعد تبدیل شدہ بریگزٹ ڈیل پر برطانوی پارلیمنٹ میں آج ووٹنگ ہوگی۔ وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان جیمس سلیک نے میڈیا کو بتایا کہ اگر پارلیمنٹ نے ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل منظور نہ کی تو پھر نو ڈیل بریگزٹ پر بھی ووٹنگ ہوگی اور یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر نظر ثانی بھی کی جاسکے گی۔ دوسری جانب یورپی یونین کے صدر جین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ اگر برطانوی پارلیمنٹ نے تبدیل شدہ بریگزٹ ڈیل منظور نہ کی تو برطانیہ کو تیسرا موقع نہیں دیا جائے گا۔ ادھر یورپی کمیشن کے صدر ږاں کلود ینکر نے اسٹراسبرگ میں برطانوی وزیر اعظم ٹھریسا مے کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ فریقین نے بریگزٹ معاہدے کے ایک ایسے اضافی حصے پر اتفاق کر لیا ہے، جس پر عمل درآمد قانوناً دونوں کے لئے لازمی ہو گا۔ اس پیش رفت کے باوجود برطانوی اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ آج منگل کو ملکی پارلیمان کے ایوان زیریں میں بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے لئے ہونے والی مجوزہ رائے شماری میں اس معاہدے کو دوبارہ مسترد کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے عنقریب اخراج کے لئے پہلے سے طے شدہ معاہدے میں ترمیم شمالی آئرلینڈ کی سرحد کی نگرانی سے متعلق دستاویز کے متنازعہ حصے کے بارے میں ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟