22 مارچ 2019
تازہ ترین
 تھائی لینڈ انتخابات میں پہلی بار مخنث خاتون امیدوار

تھائی لینڈ میں رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں پہلی بار ایک مخنث خاتون بھی امیدوار ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں رواں ماہ کی 24 تاریخ کو انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار اپنی جنس تبدیل کروانے والی خاتون بھی وزیراعظم کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔ ان انتخابات میں 20 دیگر مخنث امیدوار بھی میدان میں ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی وزیراعظم کے لیے انتخاب نہیں لڑ رہا ہے۔

49 سالہ پالینے گارپرنگ نے چند برس قبل ہی تبدیلی جنس کا آپریشن کراتے ہوئے مرد سے عورت جنس اختیار کی تھی، وہ ’مہا چون پارٹی‘ کی جانب سے امیدوار ہیں۔ پالینے گارپرنگ نے بطور نیوز رپورٹر اپنے کیریر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اسپورٹس پروموٹر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں 2014 میں فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں مارشل لا ایڈمنسٹریٹرپریوتھ چینوچا بھی وزیراعظم کے امیدوار ہیں جب کہ شاہی خاندان سے 67 سالہ شہزادی نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے بھائی جو ملک کے بادشاہ بھی ہیں نے ان پر پابندی لگادی تھی

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟