16 نومبر 2018
تازہ ترین
توہین آمیز خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کی لانگ مارچ

 تحریک لبیک کی قیادت میں  داتا دربار سے نکلنے والا لانگ مارچ لالہ موسیٰ پہنچ گیا ہے۔ توہین آمیز خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کی قیادت میں لاہور سے نکلنے لانگ مارچ لالہ موسیٰ پہنچ چکا ہے، قافلہ اسلام آباد پہنچ کر توہین آمیز خاکوں کے خلاف دھرنا دے گا۔ گزشتہ روز دینی جماعتوں کی جانب سے نکلنے والے لانگ مارچ کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کررہے ہیں۔ لانگ مارچ میں  انجمن تاجران اوردینی جماعتوں کے سیکڑوں افراد شریک ہیں، جگہ جگہ قافلے کا استقبال کیا جارہا ہے ،شرکائ ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر ہالینڈ کے خلاف نعرے درج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت  ہالینڈ کے سفیر کو ملک بددر کرکے ان کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کرے۔ مقررین کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملعون افراد دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں، یہ مقابلے کروانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ دوسری جانب ریلی کو روکنے کے لئے سرائے عالمگیر میں جہلم پل کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟