25 ستمبر 2018
تازہ ترین
تمام ممالک کے نام ترتیب وار یاد کرنیوالا چھ سالہ بچہ

 چھ سالہ میڈن لینڈیشو حیرت انگیز حافظے کے مالک ہیں جنہیں دینا کے ہر ملک کا نام یاد ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر وہ ان ممالک کے ناموں کو انگریزی حروف تہجی کی ترتیب سے بیان کرتے ہیں یعنی پہلے اے، پھر بی، اور پھر سی وغیرہ سے شروع ہونے والے ممالک کے نام بتاتے چلے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نہ صرف میڈن بہت ذہین ہیں بلکہ ان کا حافظہ بھی بے مثال ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ وہ ابھی کے جی میں پڑھتے ہیں۔ ان کی چھٹی سالگرہ پر ان کی دادی نے عالمی نقشوں پر مبنی ایک گلوب تحفے میں دیا جس کے بعد میڈن نے ہر ملک کا نام اس کے جھنڈے کے حوالے سے یاد کرلیا۔ میڈن کی شہرت اس وقت بلندیوں پر پہنچی جب ان کی والدہ کرسٹی لینڈیشو نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنیا کے تمام ممالک کے نام  بیان کرتے ہیں۔ میڈن نے اس ویڈیو میں ممالک کی فہرست کو افغانستان سے شروع کیا اور زمبابوے پر جاکر ٹھہرے۔ ان کی والدہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ان کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہئے اور اس کیلئے ویڈیو ثبوت حاضر ہے۔ اگر کسی کو شبہ ہے کہ میرا بچہ کسی قابل نہیں تو کے جی میں پڑھنے والے اس بچے کی ویڈیو ضرور دیکھی جائے۔ والدہ کے مطابق تین سال کی عمر میں اس کی صلاحیتیں سامنے آنے لگیں اور وہ یو ٹیوب پر دیکھی جانے والی ویڈیوز کے الفاظ دوہرانے لگے۔ میڈن نے پہلے ایک گانے کنٹریز آف دی ورلڈکو یاد کیا ،جس میں سارے ممالک کے نام تھے۔ تاہم اس کے بعد اس نے اے بی سی کے لحاظ سے دنیا کے ہر ملک کا نام یاد کرلیا اور اب گانے کے بغیر ہی ممالک کے نام بیان کرتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟